چینی کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 300 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

بدھ 30 مئی 2018 10:00

چینی کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 300 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران چینی کی برآمدات میں 300 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران چینی کی قومی برآمدات 300 فیصد کے اضافہ سے 50 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران 1.2 ملین ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی سالانہ پیداوار 7.7ملین ٹن سے زائد ہے۔ چینی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے بعد اضافی سٹاک کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔