استنبول میں ایفل ٹاور سے بلند چاملی جا ٹاور کی تعمیر

بدھ 30 مئی 2018 10:20

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ترکی میں تعمیر کے آخری مراحل چاملی جا ٹاور ایفل ٹاور کو پہچھے چھوڑ جائے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں زیر تعمیر چاملی جا ٹاور کی بلندی 365 میٹر ہے اور یہ بلندی کے لحاظ سے ایفل ٹاور کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز 2016 میںکیا گیا تھا ، مزدور بلا خوف و خطر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ٹاور پر نصب اینٹینا اس کی طوالت میں اضافہکرتا ہے، ٹاور سطح سمندر سے 583 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ استنبول کی علامت مذکورہ ٹاور کو جلد عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :