بھارت میں ڈاکٹر کی پنکھے سے لٹک کر خود کشی

بدھ 30 مئی 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بھارت میں دانتوں کے ڈاکٹر نے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ست پال اروڑہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ گرین ایونیو میں رہائش پذیر تھا اور گزشہ کئی برسوں سے کالاازار میں مبتلاہونے کے باعث ذہنی توازن کھوچکا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے پنکھے سے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔