عمان، سمندری طوفان کے باعث المغیسل پل ٹوٹ گیا

بدھ 30 مئی 2018 10:20

مسقط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) عمان کے شہر ظفار میں میکونو طوفان کے باعث المغیسل پل ٹوٹ گیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق ٹویٹر صارفین نے وادی سے گزرنے والے پل کی وڈیو شیئر کردی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث پل ٹوٹا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میکونو طوفان کے باعث ظفار سمیت صلالہ صوبے کئی علاقوں میں زبردست نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :