لیبیا کے سیاسی دھڑے عام انتخابات کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق

بدھ 30 مئی 2018 10:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) لیبیا کے مختلف سیاسی دھڑے ملک میں عام انتخابات کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں لیبیا کے چار مختلف اور سب سے طاقت ور اور با اثر سیاسی گروپوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا اور اس پر بھی کہ رائے دہی کے عمل کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سابق صدر معمر قدافی کی 2011 میں ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار کا شکار ہے۔