اقوام متحدہ کی افغانستان میںخشک سالی سے متاثرہ افغان خاندانوں کے لیے 115 ملین ڈالر امداد کی اپیل

بدھ 30 مئی 2018 10:20

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقاقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات نے بتایا ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں سے دو تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے۔ خوراک و زراعت کے محکمے کے مطابق بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کے لیے 115 ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔