اسرائیلی بحریہ نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والی کشتی قبضے میں لے لی

بدھ مئی 10:20

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اسرائیلی بحریہ نے ایک ایسی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے جس پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق اس کشتی پر سوار افراد اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ منتظمین میں سے ایک، صلاح عبدالعاطی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اس کشتی کو گھیر کر اس پر قبضہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کشتی سے 30 منٹ سے زائد وقت تک رابطہ منقطع رہا۔

متعلقہ عنوان :