فرانسیسی صدر کا ترک صدر پر تنقید کرنے والے جریدے’لپوائنٹ‘کا دفاع

بدھ 30 مئی 2018 10:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ایک سیاسی جریدے کی جانب سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر کی گئی تنقید کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقماکروں کے مطابق یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے کہ ’لپوائنٹ‘ نامی جریدے کے پوسٹرز کو دکانوں سے صرف اس وجہ سے ہٹا دیا جائے کہ اس نے ’آزادی کے دشمنوں‘ کو ناراض کیا ہے۔ اس جریدے نے اپنے سرورق پر ترک صدر کی آمر کے عنوان سے ایک تصویر شائع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایردوآن کے حامیوں نے جنوبی فرانس میں اخبارات اور کتابوں کی دکانوں سے یہ جریدے ہٹوا دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :