خیبر پختونخوا میں کھیلوں ‘ سیاحت اور امور نوجوانان کے شعبوں کے بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا، محمد طارق خان

بدھ مئی 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) خیبر پختونخوا میں کھیلوں ‘ سیاحت اور امور نوجوانان کے شعبہ جات کے لئے مختص بجٹ میں 300 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے کھیلوں ‘ سیاحت اور امور نوجواناں و ثقافت کے سیکرٹری محمد طارق خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2013ء کے دوران شعبہ جات کے لئے 1.2ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ پانچ سال کے دوران بجٹ میں 300 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے اور مالی سال 2018ء کے دوران شعبوں کے لئے مختص بجٹ 10.6 ارب روپے سے بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008ء تا 2013ء کے دوران 3175 ملین روپے سے 186 ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں گئیں جبکہ 2013ء تا 2018ء کے دوران ان شعبہ جات میں 10 ارب روپے سے زائد بجٹ کے ذریعے 249 مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :