پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں جولائی تا مارچ 12.31 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

بدھ مئی 10:30

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں جولائی تا مارچ 12.31 فیصد اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق پٹرول کی مقامی پیداوار میں 18.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ملکی پیداوار میں 13.56 فیصد اور ڈیزل کی پیداوار میں 28.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران فرنس آئل کی پیداوار 6.55 فیصد تک بڑھ گئی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں مجموعی طور پر 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے تاہم جیٹ فیول کی پیداوار میں 0.31 فیصد اور مئی کے تیل کی پیدوار میں 12.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :