وویک اوبرائے اور ہدایتکار فرحان اختر مل کر(آج) عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ کریں گے

بدھ 30 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے اور ہدایتکار فرحان اختر مل کر(آج) عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وویک اوبرائے اور ہدایتکار فرحان اختر دوست ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں کا مقصد بھی ایک ہی ہے جس کے لئے دونوں مل کر عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر کنسرٹ منعقد کررہے ہیں، جس میں انسداد تمباکو نوشی بارے شعور اجاگر کیا جائے گا۔ وویک اور فرحان کینسر کے مریضوں کی امدادی تنظیم کینسر پیشنٹس ایڈ اسوسی ایشن (سی پی اے ای) کے ساتھ مل کر کینسر کے خلاف جنگ میںمصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :