بھارتی وکٹ کیپر وردھی من ساہا کی فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

بدھ 30 مئی 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز وردھی من ساہا کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ساہا 25 مئی کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل کوالیفائر میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ 14 جون سے شروع ہو گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میڈیکل بورڈ ساہا کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے تاہم اس وقت ان کی افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :