ما ہرین کی کاشتکاروں کو سورج مکھی کی بروقت آبپاشی کی ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 11:00

قصور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سورج مکھی کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے مناسب اوربروقت آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سورج مکھی کی بہترپرورش کیلئے پانی کی اہمیت سے انکارممکن نہیںکیونکہ جڑوں کے ذریعے پودوں کو مطلوب خوراک کے اجزاء پانی میں حل ہوکر ہی پودے تک پہنچتے ہیں نیزضیائی تالیف کے عمل میں بھی اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ سورج مکھی کم پانی میں پروان چڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی فصل ہے جس کے باعث کاشتکار اکثر اس کی آبپاشی پر پوری توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے پیداوارمیں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کو پہلا پانی بیج پھوٹنے کے 25سے 30دن بعد‘ دوسرا پانی پہلے پانی کے 15سے 20دن بعد‘تیسرا پانی پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت اورچوتھاپانی بیج بننے کے مرحلے پر لگاناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :