40 ہزار روپے کے قومی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم جون کو ہوگی

بدھ 30 مئی 2018 11:00

40 ہزار روپے کے قومی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم جون کو ہوگی
قصور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء)40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم جون کوپشاورمیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان مرکز قومی بچت قصورریجن نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلاانعام ساڑھے 7کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرے انعام میں اڑھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔