Live Updates

کیا عمران خان نے ناصرالملک اور ناصر کھوسہ کی شکل میں بلنڈر کر لیا ؟ تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ضروری تھا کہ تحریک ا نصاف ناصر الملک پر ریسرچ کر لیتی،تا کہ تحریک انصاف کو پتہ چلتا کہ نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی شریف برادران کے کس قدر قریب ہیں،معروف صحافی رؤف کلاسرا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 11:12

کیا عمران خان نے ناصرالملک اور ناصر کھوسہ کی شکل میں بلنڈر کر لیا ؟ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نگراں حکومت کے لیے ناصرالملک اور ناصر کھوسہ کی شکل میں بلنڈر کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان نگراں وزیر اعلی ناصر کھوسہ صاحب بیوروکریسی کو ہینڈل کریں گے،اور ناصر کھوسہ آ کر کہیں گے کہ اب فکر کرنے کی صروت نہیں ہے میں آ گیا ہوں۔

ہم نیب کو بھی دیکھ لیں گے،اور باقی تمام معاملات کو بھی دیکھ لیں گے۔روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو لگا دیا گیا جو زید حامد کی بھتیجی ہیں،اور یہ پانامہ کیس کی بھی وکالت کر رہی تھیں۔اس لیے شریف برادران نے کھیل کھیلتے ہوئے عاصمہ حامد کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لگا دیا تا کہ عدالت کے تمام معاملات یہ دیکھیں گی جب کہ بیوروکریسی کو نگراں وزیر اعلی ناصر کھوسہ دیکھیں گے،روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ضروری تھا کہ تحریک ا نصاف ناصر الملک پر ریسرچ کر لیتی۔

(جاری ہے)

تا کہ تحریک ا نصاف کو پتہ چلتا کہ نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی شریف برادران کے کس قدر قریب ہیں۔لیکن اب اگر عمران خان کو یہ اقتدار میں نہ آنے دیں تو عمران خان ایک مہربانی کریں کہ دھرنا اسلام آباد میں دینے کی بجائے ملتان یا سکھر میں دیں۔پروگرام میں موجود صحافی عامر متین  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اس بات کا جواب دینا چاہئیے کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کرنا تھا لیکن پنجاب میں تو نام تحریک انصاف نے دینا تھا ۔تو تحریک انصاف کو کم از کم یہ ضرور بتانا چاہئیے کہ ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیر اعلی کے لیے کن بنیادوں پر دیا گیا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات