سعودی عرب میں نئے امکانات اور پہلووں پر توجہ مرکوز کریں گے،مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سنٹر کے چئیرمین شیخ ولید آل ابراہیم کی کمپنی کے انتظامی عہدے داروں سے ملاقات میں گفتگو

بدھ مئی 11:20

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سنٹر(ایم بی سی) کے چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے دبئی کے میڈیا سٹی میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز میں سینیر انتظامی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں توسیعی منصوبوں سے ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے کمپنی کے عملہ کی ٹیم سپرٹ ، اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہا اور گروپ کی آنے والے وقت میں اسی اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کامیابیاں اور پیشہ ورانہ ترقی ہمارے قدم چومنے والی ہے،ہم منصوبہ بندی سے کام کررہے ہیں اور ان کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ نئے مرحلے میں گروپ نئی مارکیٹوں اور مختلف شعبوں میں داخل ہوگا۔وہ سعودی عرب میں نئے امکانات اور پہلووں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔اس لیے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیے۔ایم بی سی گروپ کے اس اہم تزویری اجلاس میں مستقبل میں درپیش چیلنجز اور سرمایہ کاری کے موقع کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔شیخ آل ابراہیم نے بعد میں العربیہ نیوز چینل کے نیوز روم کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے ملازمین سے ملاقات کی۔