سب سے بڑی انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد!پاکستانی شائقین کرکٹ زبردست خوشخبری سنا دی گئی

نجم سیٹھی سب سے بڑی انٹر نیشنل ٹیم کے جلد پاکستان آمد کیلئے پرامید

بدھ مئی 11:21

سب سے بڑی انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد!پاکستانی شائقین کرکٹ زبردست ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2018 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(((پی سی بی)) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لارڈز میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات میں انہیں پاکستان میں سکیورٹی حالات سے آگاہ کرنے کے ساتھ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے مدد کی درخواست بھی کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ بہت جلد برطانوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجم سیٹھی کے مطابق انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کیلئے بڑی قربانیاں بھی دی گئی ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوران ہونے والی اس ملاقات کے دوران نجم سیٹھی نے برٹش پرائم منسٹر کو بتایا کہ پاکستان میں کھیل کے شائقین انگلش ٹیم کی آمد کے منتظر ہیں جس کیلئے ان کی جانب سے بھی مدد درکار ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کے مطابق انہوں نے تھریسا مے کو بتایاکہ وہ بیرون ملک سے مہمانوں کو مدعو کر رہے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنا دیا گیا ہے۔۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات کو درست کیا جس میں کوئی سیاسی یا حکومتی مداخلت نہیں تھی جبکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو انہوں نے ایک قومی ایجنڈے کے طور پر سامنے رکھا۔

اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئی تھیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا ۔اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ((پی سی بی)) چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز دلچسپ ہوتے ہیں۔تھریسامے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔برطانوی وزیراعظم تین گھنٹے تک گراﺅنڈ میں موجود رہیں اور پاکستانی شائقین کے درمیان گھل مل گئیں۔