شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وزارت توانائی

بدھ 30 مئی 2018 11:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ملک میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کے بل میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب پر اٹھنے والے اخراجات بل کی بچت کی مد میں تین تا ساڑھے تین سال کے دوران واپس وصول ہو جاتے ہیں۔شمسی توانائی کے حصول کے لئے قائد اعظم سولر پارک سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن سے مرحلہ وار بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :