بھارتی فلموں پر پابندی ‘ فلم ’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

اس فلم کی کہانی دو بھائیوں پر مبنی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں

بدھ 30 مئی 2018 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستانی اداکار میکال ذالفقار کی فلم ’نا بینڈ نا باراتی‘ کو اب سینما گھروں میں بتائی گئی ریلیز تاریخ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فلم نا بینڈ نا باراتی کو اس سے قبل 6 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب فلم عیدالفطر پر سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

اس فلم کو جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب وزارت اطلاعات نے عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تاکہ پاکستانی فلموں کو عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں سے زیادہ پذیرائی ملے۔اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر زین فاروقی نے کہا کہ ’اب جب کہ بھارتی فلمیں اس تاریخ پر ریلیز ہورہی ہیں جب ہم اپنی فلم کو ریلیز کررہے تھے، تو ہم نے اپنی فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت اطلاعات کے فیصلے کے بعد امید ہے ہماری کامیڈی فلم عید پر خوب دیکھی جائے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فلم ’نا بینڈ نا باراتی‘ میں میکال ذالفقار اور علی کاظمی کے علاوہ قوی خان، عتیقہ اوڈھو اور عذرہ محی الدین جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں۔اس فلم کی کہانی دو بھائیوں پر مبنی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :