ہیری پورٹر سیریز فلم کے اہم کردار نے شادی کر لی

برطانوی اداکار میتھیو ڈیوڈ لیوس نے اپنی ساتھی اینجیلا جونس سے اٹلی میں شادی کرلی

بدھ 30 مئی 2018 12:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) فلم ’ہیری پوٹر‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار میتھیو ڈیوڈ لیوس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔اداکار نے اپنی ساتھی اینجیلا جونس سے اٹلی میں شادی کرلی ہے، جس کا اعلان انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

میتھیو ڈیوڈ لیوس نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بتایا کہ شادی کے موقع پر ان کا پسندیدہ بینڈ ایک ایونٹ میں پرفارم کررہا تھا جہاں وہ جا نہیں سکے، اور اس ہی دوران ان کی اہلیہ نے ان سے شادی ہی کرلی۔

خیال رہے کہ اٹھائیس سالہ میتھیو ڈیوڈ لیوس نے دو ہزار ایک میں فلم ’ہیری پوٹر‘ سیریز کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ فلم ’ہیری پوٹر‘ میں انہوں نے نیول لانگ باٹم نامی بچے کا کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت میتھیو ڈیوڈ کی عمر صرف بارہ سال تھی۔اس فلم سیریز کی کامیابی کے بعد سے وہ بہت سی فلموں اور ڈرامہ سیریز کا حصہ بن چکے ہیں جن میں ’می بیفور یو‘ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :