مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں شہریوں کوٹرین کی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی

بدھ مئی 12:15

مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں  شہریوں کوٹرین کی مفت سفری سہولیات ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں شہریوں کوٹرین کی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک پرانسپورٹ کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے بتایاکہ حرمین ٹرین چلانے والے گروپ کے ساتھ معاملات طے پاچکے ہیں اب ٹرین مسافروں کو کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے مکہ مکرمہ او رمدینہ منورہ کا سفر مفت کرائے گی۔ انھوں نے کہا کہ 16رمضان کو مدینہ سے مکہ مکرمہ کا سفر پہلی بار مفت کرایا جائے گا۔پھر ہر ہفتے یہی سہولت ستمبر تک جاری رہے گی۔ٹرین کا باقاعدہ آغاز ستمبر سے ہوگا اور مفت سفر ہر ہفتے کے آخر میں مہیا ہوگا۔