نواز شریف سکول کے زمانے میں کیا چیز چرایا کرتے تھے؟ معروف سیاست دان نے الزام عائد کر دیا

نواز شریف ریل کی پٹری بیچا کرتے تھے اور سکول کے زمانے میں وہیل کپ چوری کرتےتھے ،نبیل گبول کا الزام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 12:12

نواز شریف سکول کے زمانے میں کیا چیز چرایا کرتے تھے؟ معروف سیاست دان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2018ء) سینیر سیاست دان نبیل گبول نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا،نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسکول کے زمانے میں وہیل کب چوری کیا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان نبیل گبول اپنے چٹ پٹے بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔نبیل گبول اپنے مخالفین پر مسکراتے ہوئے تنقید کرتے ہیں اور ان کا انداز بہت مضحکہ خیز ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر سیاست دان نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نوا زشریف کے پا س کچھ بھی نہیں ہوتا تھا،اور اس وقت نواز شریف کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ کرپشن سے بنایا ہوا ہے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا کہ نواز شریف کے پا س ایک روپیہ نہیں ہوتا تھا اور وہ ریل کی پٹری کو بیچا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ 1980ء سے پہلے تو نواز شریف کے پاس گاڑی بھی موجود نہیں تھی۔

تو پروگرام میں موجود صحافی کامران شاہد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس گاڑی تو موجود تھی۔وہ بہت ہیرو ٹائپ آدمی تھے۔اور سفاری سوٹ پہنا کرتے تھے۔اور میں نے ان کی تصویر بھی دیکھی تھی گاڑی کے ساتھ۔تو نبیل گبول کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف وہ سوٹ اپنے دوست شوکت بسرا سے لے کر پہنتے تھے۔نبیل گبول نے نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سکول کے زمانے میں گاڑیوں کے وہیل کیپ چراتے تھے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ مشترکہ دوست ہیں جنھوں نے مجھے بتایا کہ نواز شریف سکول کے زمانے میں گاڑیوں کے ٹائر چراتے تھے۔یا درہے کہ اس وقت نواز شریف کو نیب میں بھی مقدمات کا سامنا ہے۔جس کے لیے وی احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں اور اب تک 70سے زائد پیشیاں بھی بگھت چکے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: