وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

بدھ 30 مئی 2018 12:27

وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام اور سماجی شعبے کی بہتری کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، مالی سال 2017-18 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ،سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سماجی شعبوں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان سپیس سنٹر کی تعمیر کے لیے سپارکو کی جانب سے 26 ارب 99کروڑ 89 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں گورننس کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تعمیر کے لیے ایک ارب 3کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں صحت کا پہلا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 72 کروڑ 5 لاکھ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کا قصد اسلام آباد پمز ہسپتال کے ایچ وی اے سی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ دوسرا منصوبہ پمز ہسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر کی موجودہ سہولیات کو بہتر بننے کے لیے 60 کروڑ 39 لاکھ 4 ہزار روپے مختص کیے گئے جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں ماس میڈیا کے تحت سوتالقرآن ایف ایم نیٹ ورک فیز 2 کی اپ گریڈیشن کے لیے 13 کروڑ 86 لاکھ 89ہزار روپے کا منصوبہ پیس کیا گیا س کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں کلچرل، سپورٹس، سیاحت کے تحت گلگت بلتستان میں مصنوعی ہاکی ٹرف کو بچھانے کے لیے 12 کروڑ 37 لاکھ 13 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں افرادی قوت کے تحت پاکستان کے 13 اضلاع میں ہیوی مشینری آپریٹر سہولیات اور نیشنل ٹریننگ بیورو کے اندر سنٹرز آف ایکسلنس کی تعمیر کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ایک لاکھ روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں تعلیم کے تحت وفاقی دارلحکومت کے پاکستان ٹاون میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ 16 لاکھ 86 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ہے۔