کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری

بدھ مئی 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی اموں کے لئے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاور کے لئے 42 کروڑ اور لاہور میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے لئے 6کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :