کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب 16 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ مئی 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب 16 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 21 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ سسٹم کے لئے 8 ارب 45 کروڑ، جی الیون ون میں سنٹرل پولیس آفس کی تعمیر کے لئے 11کروڑ 54 لاکھ، کراچی پیکج کے لئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سمیت فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :