کیریئر کے آغاز میں فلموں کے انتخاب سے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھا، جمی شیر گل

بدھ مئی 12:52

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جمی شیر گل نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں کے انتخاب سے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جمی شیر گل نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں کے انتخاب سے متعلق خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا تھا لیکن آج انہیں اپنی فلموں کے انتخاب پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور پرفارمر کمرشل سے گانوں اور ڈانس اور پھر معیاری مواد پر مشتمل فلموں سے انہیں اہم مقام حاصل ہوا ہے اور آج انہیں یہ سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے جب لوگ انہیں مختلف اور چیلنجنگ کرداروں کے حوالے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آرام پسند نہیں ہیں، انہیں فلم انڈسٹری میں تقریباً 2 دہائیوں کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی بھی دلچسپ اور منفرد کردار کو ترجیح دیتے ہیں۔ جمی شیرگل فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ اور ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :