ورون دھون کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں گانا ’’نہیں ہونا تھا ‘‘بھی شامل

بدھ مئی 12:52

ورون دھون کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں گانا ’’نہیں ہونا تھا ‘‘بھی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس ‘‘ کا گانا ’’نہیں ہونا تھا ‘‘بھی شامل ہے جسے وہ ان دنوں دلچسپی سے سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون ان دنوں فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس ‘‘ کا گانا ’’نہیں ہونا تھا ‘‘ بھی سن رہے ہیں جس کا انہوں نے اپنے موبائل سے لیا گیا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جسے گلوکارہ الکا یاگنک، اودت نارائن اور صابری بروس نے گایا اور ندیم اور شراون نے کمپوز کیا ہے۔