بوبی دیول فلم ’’ریس 3‘‘ کی تشہیر میں مصروف،

شادی کی سالگرہ پر بیوی کو مبارکباد

بدھ 30 مئی 2018 12:52

بوبی دیول فلم ’’ریس 3‘‘ کی تشہیر میں مصروف،
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہونے کے باوجود شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار بوبی دیول ان دنوں فلم ’’ریس 3‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس کے لئے کوئی کسر نہیںچھوڑ رہے ہیں اور انسٹاگرام تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں جبکہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہونے کے باوجود انسٹاگرام پر شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی محبت اور زندگی تنو کے ساتھ پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ بوبی دیول فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔