ْسنجے دت اور منیشا کوئرالہ فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک میں10سال بعد اکھٹے کام کریں گے

بدھ مئی 12:52

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور منیشا کوئرالہ فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک میں10سال بعد اکھٹے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت کی ہوم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی تیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک میں اداکارہ منیشا کوئرالہ سنجے دت کی بیوی کا کردار ادا کریں گی جبکہ فلم میں اداکار علی فضل سنجے دت کے بیٹے اور اداکارہ امیرا دستور فلم میں علی فضل کی محبت کا کردار ادا کریں گی جبکہ یہ فلم سنجے دت اور منیشا کوئرالہ کی10سال بعد اکھٹے کوئی فلم ہو گی، فلم کی عکسبندی یکم جون کوسنجے دت کی ماں نرگس دت کی پیدائش کے روز لکھنئو میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :