اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز جلد نمٹانے کا سہرا چیف سیکرٹری کے سر ہے ، محمد ناصر

بدھ مئی 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) تنظیم اساتذہ کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے موثر اقدامات کے نتیجے میں سا لوں سے پڑے زیر التواء پرو مو شن کیسز چند ماہ کے اندر نمٹا دینا خوش آئند ہے جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے اکثر اضلاع کے مختلف کیڈرز کے اساتذہ اپ ڈیٹ،درست اور فائنل سنیارٹی لسٹوں سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ قوائد و ضوابط کے مطابق ہرسال جنوری میں تقرری میرٹ کی بنیاد پر فائنل سنیارٹی لسٹوں کا اجراء متعلقہ ضلعی ذمہ داران کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :