روس کے وزیر خارجہ سرگی لافروف کل سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچیں گے

بدھ 30 مئی 2018 13:00

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) روس کے وزیر خارجہ سرگی لافروف کل شمالی کوریا پہنچیں گے۔روسی وزارت کارجہ سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ سرگی لافروف جمعرات کو پیانگ یانگ پہنچنے کے بعد وہاں اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں آبنائے کوریا کی صورتحال زیر بحث لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق ملاقات میں آئندہ تین ماہ میں شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کی سنگا پور میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کیمعاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :