غیر ملکیوں کو جاپانی زبان سیکھانے کا مسودہ قانون

بدھ مئی 13:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) جاپانی قانون سازوں کے ایک گروپ نے غیر ملکیوں کو جاپانی زبان سیکھانے کے لیے مسودہ قانون تیارکر لیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق مسودہ قانون کے خاکے میں جاپانی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو موقع مہیا کرنے کی ضمانت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کا انحصار زبان سکھنے والوں کی تعداد اور ان کی صلاحیتوں پر ہوگا۔

تیار کردہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ قانون سازوں نے تجویز پیش کی ہے کہ غیر ملکیوں کو تعلیمی ماحول مہیا کرنے کے لیے حکومت سکولوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے۔ یہ بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ جاپانی زبان کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :