حاجی جانباز خان نے چلاس میں سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں فراہم کیں ،عوامی و سماجی حلقے

بدھ 30 مئی 2018 13:09

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیر زراعت حاجی جانباز خان نیچلاس بٹو گاہ روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کراکر دیامر اور چلاس کی عوام کا درینہ مسئلہ حل کرکے عوام کا دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چلاس میں عوام کے اجتماعی مفادات کے لئے سینکڑوں سکیمیں دے چکے ہیں اور ان سکمیوں پر کا م جاری ہے بہت جلد چلاس کے حلقے میں درجنوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو نگے ‘انہوں کہا کہ چوبیس انچ پا ئپ لائن سکیم چودہ انچ واٹر سپلائی سکیم باب چلاس تا بازار روڈ کی تعمیر شاہین گاوں جلیل گاوں، اور بٹوکوٹ میں واٹر ٹنیکوں کی منظوری، تھور، ہڈور، کھنر اور بٹوگاہ میں مائیکروزکی سکییں رکھ کر حاجی جانباز نے ریکارڈ قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام وزیر زراعت کے ان اقدامات سے مطمئن ہیں پہلی دفعہ مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے میں ترقیاتی سکمیوں کا جال بچھارہی ہے جس پر وزریر اعلی اورمنتخب ممبرجانباز کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :