سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میں دوہرا کردار ادا کریں گے

بدھ 30 مئی 2018 13:09

سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میں دوہرا کردار ادا کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ ادکار سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میں دوہرا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ’’ریس تھری‘‘ میں سلمان خان دوہرا کردار ادا کریں گے، لیکن اس بارے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول،انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔