چند یورپی ممالک کی عقل کو حقیقی معنوں میں گرہن لگا ہوا ہے، رجب طیب اردوان

بدھ 30 مئی 2018 13:09

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ چند یورپ ممالک کی عقل کو حقیقی معنوں میں گرہن لگا ہوا ہے جن میں خاص طور پر جرمنی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ہم بہت سے مثبت پہلووں پر بات کرتے ہیں لیکن جب ہم عملی طور پر دیکھتے ہیں تو یہ ان باتوں کو مکمل طور پر فراموش کر کے دوبارہ دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور فیتو کا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ شائد جرمنی سمجھتا ہے کہ ایسا کر کے ترکی کو بے بس کر سکتا ہے لیکن وہ ان ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔صدر اردوان نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے سنجیدگی سے کام لیا اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھایا لیکن اب انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے تو انہوں نے دوبارہ بہانے بنانا شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :