شامی حکومت ترسیل امداد میں ہم سے تعاون کرے، اقوام متحدہ

بدھ 30 مئی 2018 13:25

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی امورکے نائب سیکریٹری مارک لو کاک نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل میں ہم سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق لوکاک نے سلامتی کونسل کو شام کی انسانی صورت حال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے الغوطہ الشرقیہ پر کنٹرول کے بعد چند ہفتوں کے دوران تقریباً 10 ہزارافراد لوٹ چکے ہیں جس سے امداد کی ترسیل مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

نائب سیکریٹری نے بتایا کہ شام نے دوما ہ میں موجود 70 ہزار متاثرین کیلیے امداد کی ترسیل قبول کرلی ہے مگر ضروری اجازت ناموں کا حصول ابھی باقی ہے دوسری جانب ادلب شہر کی صورت حال بھی باعث تشویش ہے۔ یاد رہے کہ شمالی حمص ،دوما اور جنوبی دمشق تک رسائی میں اقوام متحدہ کو مشکلات کا سامنا ہے کہ جہاں کی 2 ملین آبادی کا صرف 20 فیصد ہی امداد حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :