شردھا کپور نے فلاحی مقصد کے لئے اپنے ملبوسات عطیہ کر دیئے

بدھ مئی 13:25

شردھا کپور نے فلاحی مقصد کے لئے اپنے ملبوسات عطیہ کر دیئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلاحی مقصد کے لئے اپنے ملبوسات عطیہ کر دیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقاس سلسلے میں اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کرنے پر خوشی محسوس کرتی ہیں اور بھوک کے خاتمے میں بھرپور تعاون کرتی ہیں، وہ مختلف سماجی فلاحی مقاصد، جانوروں کی فلاح و بہبود کے اداروں سے بھی منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ صرف کسی امیر یا سیلبرٹی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ فلاحی مقاصد کے لئے ہر کسی کو آگے آنا چاہیئے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں بھوک و پیاس کا سامنا نہیں ہے، ہمارے پاس رہنے کے لئے چھت اور ہم جن سے محبت کرتے ہیں وہ ہمارے پیارے موجود ہیں لہذا ہمیں محبت بانٹنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ شردھا کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ اور ’’سٹری‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :