فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا آسٹریا میں پریمیئر 5 جون کو ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 13:25

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا آسٹریا میں پریمیئر 5 جون کو ہوگا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا 5 جون کو آسٹریا میں پریمیئر دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا گانا ’’دل دیاں گلاں‘‘ اور ایکشن منظر کی عکسبندی بھی آسٹریا کے خوبصورت مقامات پر کی گئی جسے بے حد سراہا گیا اور اب انس برگ ٹوارزم بورڈ نے آسٹریا میں فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پریمیئر 5جون کو آسٹریا کے میٹرو پول سینما میں دکھایا جائے گا۔