اداکارآصف شیخ اداکار سلمان خان کے ساتھ 12سال بعد فلم ’’بھارت‘‘ میں دکھائی دیں گے

بدھ 30 مئی 2018 13:25

اداکارآصف شیخ اداکار سلمان خان کے ساتھ 12سال بعد فلم ’’بھارت‘‘ میں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بھارتی کامیڈی ٹی وی و فلم اداکار آصف شیخ اداکار سلمان خان کے ساتھ 12سال بعد فلم ’’بھارت‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بھارت ‘‘ کا آفیشل ٹویٹر پیج پر کہنا ہے کہ معروف ٹی وی سیریل ’’بھابھی جی گھر پر ہے‘‘ کے اداکار آصف شیخ 12سال بعد اداکار سلمان خان کے ساتھ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں کام کریں گے۔ دونوں اداکار اس سے قبل فلم ’’کرن ارجن‘‘، ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’بندھن‘‘ اور دیگر فلموں میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔ فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان، پریانکا چوپڑا، تبو، دیشا پتانی اور سنیل گروور شامل ہیں، فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :