میری شادی کا امکان صفر سے 10فیصد تک ہے، سلمان خان

بدھ مئی 13:25

میری شادی کا امکان صفر سے 10فیصد تک ہے، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی شادی کی بات مذاق میں اڑاتے ہوئے کہا کہ میری شادی کا امکان صفر سے 10فیصد تک ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنی شادی سے متعلق بات مزاق میں اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے سے میری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو میں ٹی وی شو ’’دس کا دم ‘‘ کے انداز میں اس کا جواب دوں گا اور میرا جواب یہ ہو گا کہ میری شادی کا امکان 0 سے 10فیصد تک ہے۔ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس 3‘‘ اور ’’بھارت ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔