ہندی فلم انڈسٹری میں بڑی عمر کی خواتین اور مردوں کو اچھے کردار نہیں ملتے، پونم ڈھلون

بدھ 30 مئی 2018 13:25

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ پونم ڈھلون نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ بالی وڈ میں ایک مخصوص عمر کے بعد بڑی عمر کی خواتین اور مردوں کو اچھے کردار نہیں ملتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمر کی حد ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہندی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین دونوں کے لئے عمر کی حد کو توڑنا بے حد ضروری ہے جبکہ بیرون ممالک میں یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے وہاں بڑی عمر کے اداکار بھی مرزکی کردار میں دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :