جیکولین فرنینڈس کا ریالٹی شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک دو تین پر رقص

بدھ 30 مئی 2018 13:34

جیکولین فرنینڈس کا ریالٹی شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک دو تین پر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ’’تیزاب‘‘ کے گانے’’ایک دو تین‘‘ پر ڈانس کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کی تشہیر کے لئے سلمان خان، انیل کپور، ڈیزی شا اور بوبی دیول کے ساتھ ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں شرکت کی، شو میں مادھوری ڈکشٹ بطور جج تھیں، جیکولین فرنینڈس نے شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ’’تیزاب‘‘ کے گانے’’ایک دو تین‘‘ پر ڈانس کیا۔ مادھوری ان دنوں فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ کتھک ڈانس کی ٹیچر کا کردار ادا کر رہی ہیں،ادکارہ فلم ’’توٹل دھمال‘‘ میں بھی دکھائی دیںگی۔