وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کھلاڑیوں کی ایک سے دوسرے کلب میں تبدیلی کا عمل آج ختم ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 13:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت کے فٹ بال کھلاڑیوں کی ایک سے دوسری کلب میں تبدیلی کی تاریخ کل جمعرات کوختم ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تبدیلی کی تاریخ 31 مئی تک مقرر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلب سے دوسرے کلب میں ٹرانسفر فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سید ذاکر حسین نقوی رجسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں محمد شدیر، محمد الیاس اور محمد اسلم گنڈہ پور میں شامل ہیں۔