ابوظہبی کے ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کی تعداد میں چار ماہ کے دوران 7.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1.72 ملین ہوگئی

متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت کی رپورٹ

بدھ مئی 13:41

ابوظہبی کے ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کی تعداد میں چار ماہ کے دوران ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلوں میں رہنے والوں کی تعداد میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چینی سیاحوں کی آمد میں 26 فیصد اضافہ ہے۔محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.72 ملین رہی۔

اس عرصے کے دوران چین،، بھارت اور امریکا جیسے اہم ملکوں کے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا بالخصوص چینی سیاحوں کی آمد میں 2017 ء کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنوری سے اپریل کے دوران ابوظہبی میں آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 500 سے زیادہ رہی جو 2017 ء کے مقابلے میں 25.8 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاحوں کی تعداد 2017 ء کے مقابلے میں 26.8 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے جبکہ امریکا 22.2 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اس کے علاوہ برطانیہ اور جرمنی کے سیاحوں کی تعداد میں بھی بالترتیب 13.7 فیصد اور 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے چار ماہ کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلوں میں رہائش رکھنے والے ملکی شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ان کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار سے کچھ زیادہ ہے۔