مزید کامیابیاں اور مواقع ہمارے منتظر ہیں،اماراتی ایم بی سی گروپ

اگلے مرحلے میں گروپ نئی مارکیٹوں اور مختلف شعبوں میں داخل ہوگا،چیئرمین کی سینئرعہدیداروں سے ملاقات

بدھ 30 مئی 2018 13:45

مزید کامیابیاں اور مواقع ہمارے منتظر ہیں،اماراتی ایم بی سی گروپ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ایم بی سی گروپ کے چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے دبئی کے میڈیا سٹی میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز میںسینئر انتظامی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں توسیعی منصوبوں سے ترقی کے نئے در وا ہوں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے کمپنی کے عملہ کی ٹیم سپرٹ ، اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہا اور گروپ کی آنے والے وقت میں اسی اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آل ابراہیم نے کہاکہ ان شاء اللہ مزید کامیابیاں اور پیشہ ورانہ ترقی ہمارے قدم چومنے والی ہے،ہماری خواہشات کی کوئی حدود نہیں ۔تمنائیں اور منصوبہ بندی کام کررہی ہیں اور ان کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔انھوں نے ان کلمات پر اپنی بات ختم کی کہ اگلے مرحلے میں گروپ نئی مارکیٹوں اور مختلف شعبوں میں داخل ہوگا۔وہ سعودی عرب میں نئے امکانات اور پہلووں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔اس لیے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیے۔