پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کوروس کی شہریت دیدی

جیف منسن کو شہریت اسپورٹس کی دنیا میں مشہور ہونے کے سبب دی گئی،روسی صدارتی محل

بدھ 30 مئی 2018 13:45

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ جیف منسن کو روسی شہریت دے دی۔منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے جیف منسن الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل نے کہاکہ جیف منسن کو شہریت اسپورٹس کی دنیا میں مشہور ہونے کے سبب دی گئی۔منسن نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ شہریت کیوں اختیار کی، درحقیقت میں خود کو روسی محسوس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ صدرپیوٹن امریکی باکسر رائے جانز اور اداکار اسٹیون سیگال کو بھی روسی شہریت دے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :