انڈونیشیا کے ائیرپورٹ پرطیارے میں بم کی افواہ،

مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں ہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا،کسی نے افواہ پھیلا دی،متعددزخمی ہوگئے

بدھ 30 مئی 2018 13:45

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی، بدحواس مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا ۔اس دوران ایک شخص نے ائر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :