غیبت اور حسد ہر شعبہ زندگی میں موجود ،ان سے بچ کر بہتر طریقے سے زندگی گزاری جا سکتی ہے ‘فلمسٹار ثناء

بدھ مئی 13:52

غیبت اور حسد ہر شعبہ زندگی میں موجود ،ان سے بچ کر بہتر طریقے سے زندگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ہوتا ہے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ غیبت کرنے والا ایسا ہے جیسے وہ اپنے بھائی کا گوشت کھا رہا ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیبت ، حسد اور لالچ جیسی بری عادتوں سے گریز کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان چیزوں سے بچ کر ہم اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔ ثناء نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنے پورے کریئر کے دوران کبھی کسی سے حسد نہیں کی ، بہت ساری اداکارائیں مجھ سے جعلس رہتی ہیں اور مختلف مواقع پر میرے خلاف پراپیگنڈا بھی کرتی ہیں مگر میں ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتی اور ان کیلئے دعا کرتی ہوں کہ خدا انہیں نیکی کی ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے اور جب سمجھوں گی کہ مجھے اب کام نہیں کرنا چاہیے تو میں بھرا ہوا میلہ چھوڑ کر چلی جائوں گی ۔

متعلقہ عنوان :