سینئر اداکار اسلم شیخ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

بدھ مئی 13:52

سینئر اداکار اسلم شیخ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار اسلم شیخ عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلم شیخ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ میں روزہ مبارک پر حاضری بھی دیں گے اور رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں پاکستان واپس آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنے گھر کی زیارت کا موقع دیا ۔