بعض امراض کی روک تھام یا علاج معالجہ میں وٹامنز اور منرلز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، طبی ماہرین

بدھ 30 مئی 2018 13:53

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن اور منرلز و غیرہ کے استعمال کا بعض امراض کی روک تھام یا علاج معالجہ میں کوئی فائدہ نہیں ہو تا ۔ سینٹ مائیکل ہسپتال کی کی طرف سے کی گئی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق دل کے امراض ، فالج یا دیگر مہلک امراض کی روک تھام کے لئے عام منرلز یا وٹامنز کے سپلیمنٹس وغیرہ لینے کا کو ئی فائدہ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ماہرین نے اس ضمن میں 2012 اور 2017 کے در میانی عرصہ میں مریضوں کو انڈر ٹرائل رکھا اور مطالعاتی رپورٹ مرتب کی جس کے مطابق ، ملٹی وٹامنز ، وٹامن ڈی یا وٹامن سی یا کیلشیئم وغیرہ کا بعض امراض کی روک تھام یا علاج معالجہ میں کوئی فائدہ نہیں ہو تا ۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے مطابق فولک ایسڈ علیحدہ یا وٹامن بی کے ساتھ فولک ایسڈ استعمال کرنے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :